ہے خالق، خلق کا، بتائے نبی
رکھے یزداں پیاری ثنائے نبی
ہدایت نبی سے سنیں قُل کہے
جہاں میں ہے سنت ادائے نبی
کیا ذکر اُن کا خدا نے عُلیٰ
کہے قولِ حق ہے صدائے نبی
مُقدّس، مُعطّر، مُطہّر، حسیں
خدا کی ہے پہچاں لقائے نبی
ضیا فیضِ اُن سے جہاں کا فروغ
دہر کو ہے مومن عطائے نبی
جو اولادِ آدم مسرت میں ہے
کرے شاد اِن کو غنائے نبی
ہیں محمود تیرے مقدر بھلے
ہے تجھ سے جو بگڑی بنائے نبی

20