زمیں خوبصورت سما خوبصورت
مدینے کی ساری فضا خوبصورت
خدا تجھ کو رکھے ہمیشہ سلامت
مِری ماں کے لب کی دعا خوبصورت
مجھے بھی بنالو مدینے کا قیدی
ملے کوئی ایسی سزا خوبصورت
دیارِ محمد کا منظر نہ پوچھو!
درِ مصطفیٰ کی ہوا خوبصورت
مریضو! چلو جانبِ کوئے طیبہ
مدینے میں ملتی شفا خوبصورت
وہ جنت میں جائیں گے اک دن یقیناً
جو کرتے نبی سے وفا خوبصورت
بلاوا مدینے سے آیا تصدق!
سنوں کاش ایسی صدا خوبصورت

0
76