آقا بنائیں بگڑی سیدھا ہو کام میرا
میں آل کا ہوں بردہ ادنیٰ غلام تیرا
حمدِ خدا کے ہمراہ جاری ثنا ہے تیری
اعلیٰ مقام والے چمکا ہے نام تیرا
نقطہ جہان سارے تیرے محیط میں ہیں
ہستی پہ سایہ ہر دم آیا دوام تیرا
مولا نے نعمتوں کا قاسم تمہیں بنایا
محمود حشر میں ہے آقا مقام تیرا
سدرہ پہ جا کے ٹھہرے اختر وہ نوریوں کے
عرشِ عُلیٰ پہ لیکن پہنچا ہے گام تیرا
معراج رات سارے اقصی میں انبیا تھے
تھی آرزو وہ دیکھیں بننا امام تیرا
بھولے نہ آپ ہم کو اوجِ فلک پہ جا کر
آیا ہے مومنیں پر داتا سلام تیرا

0
25