ہمیں سکھاۓ گا وہ کیا ہنر زمانے کا
ہمارے پاس بھی ہے آئنہ دکھانے کا
فضول کوششیں کرتا رہا ہے صدیوں سے
وہ خواب دیکھ رہا ہے ہمیں مٹانے کا
ہمارے آگے اندھیرا ٹھہر نہیں سکتا
ہنر پتہ ہے ہمیں روشنی بنانے کا
یہ کیا ہوا کہ اندھیروں میں کھو گۓ آکر
ہمارا کام تھا دنیا کو جگمگانے کا
انتقال کرجانا روح کا مقدر ہے
یہ سراۓ فانی ہے خاک میں ملانے کا

141