دل میں خدا کے نور کی نعمت سدا رہے
اس کی عبادت سے مجھے رغبت سدا رہے
ہر کام ہو رسول کی سنت کے رنگ میں
دل میں رسول پاک کی الفت سدا رہے
قرآن سے ہو روشنی دل کے نگر میں بھی
لب پر خدا کے ذکر کی لذت سدا رہے
دنیا کے ہر فریب سے ہو پاک میرا دل
بس فکر آخرت کی یہ دولت سدا رہے
نفس و ہوس کے جال سے محفوظ رکھ مجھے
مجھ پر کرم کے بادشاہ رحمت سدا رہے
لغزش اگر ہو جاۓ تو توبہ نصیب ہو
آنکھوں میں اشکِ توبہ کی برکت سدا رہے
رب سے عتیق مانگ تو ایمان کی بہار
مولا سے التجاؤں کی عادت سدا رہے

4