میرے الفاظ میں اثر رکھ دے |
دل کی دنیا اجھال کر رکھ دے |
روشنی کی کرن کہیں پھوٹے |
قید خانے میں کوئی در رکھ دے |
سچ اگر بولنے کی ہمت ہے |
نوکِ نیزہ پہ اپنا سر رکھ دے |
چند یادیں میں چھوڑ آیا تھا |
ہو سکے تو سنبھال کر رکھ دے |
چیر کر آسمان کا سینہ |
چاند کوئی ہتھیلی پر رکھ دے |
یاد بچپن کی لوٹ آئے گی |
ناؤ کاغذ کی پانی پر رکھ دے |
ساتھ چلنا اگر نہیں ممکن |
چند یادیں تو ہم سفر رکھ دے |
چھوڑ عاصم فسانوی باتیں |
جو حقیقت ہے کھول کر رکھ دے |
معلومات