محبت محبت محبت ہے تم سے
مری جان کتنی محبت ہے تم سے
جہاں بھی میں دیکھوں ہے تو ہی نظر میں
مری زندگی بس محبت ہے تم سے
لبوں پر ترا نام رہتا ہے ہر پل
ہے چاہت تمہاری محبت ہے تم سے
کبھی روٹھ جانا کھبی مان جانا
یہی ہے محبت محبت ہے تم سے
کبھی ہم جو بچھڑے تو جی نا سکھوں گا
نہ جانے یہ کیسی محبت ہے تم سے
ہے خاموش راہگیر لب بھی ابھی تک
مگر خود سے ذیدہ محبت ہے تم سے
سنجے کمار راہگیر

112