حق بتاتے ہیں علیؑ
دل جلاتے ہیں علیؑ
کامل ایماں ہوتا ہے
جب لبھاتے ہیں علیؑ
ہو رہا ہے دل نثار
مسکراتے ہیں علیؑ
کھانے والا ہے جہان
اور کِھلاتے ہیں علیؑ
جو مقدر مِیں نہیں
وہ دِلاتے ہیں علیؑ
ہر جگہ شیخین کے
کام آتے ہیں علیؑ
ہم ہیں شاہدؔ خوش نصیب
ہم سناتے ہیں علیؑ

0
7