گرچہ تحقیق ہی ہوتی ہے اشاعت کا وقار
ہاں مگر جملوں کی رنگینی سے آتا ہے نکھار
لفظ جو لے میں ہوں تو تان بنا دیتے ہیں
خطِ سائنس کا دیوان بنا دیتے ہیں
موسقی بن کے برستے ہیں جب اعداد و شمار
عامیوں کو بھی پھر آ جاتا ہے تکنیک پہ پیار
رنگ جاذب ہوں تو امکان بنا دیتے ہیں
دلنشیں لفظ گو ایمان بنا دیتے ہیں

0
31