میں رنگے دنیا میں کھو چکا ہوں مجھے خدارا بچا لیں آقا |
عطا ہو عشقِ بلال مجھ کو غلام اپنا بنا لیں آقا |
مرے گناہوں کا بوجھ سر پر مجھے مسلسل دبا رہا ہے |
اندھیر نگری میں گم ہوں کب سے مجھے یہاں سے نکالیں آقا |
مجھے تو کچھ بھی نظر نہ آئے کرم کے مالک ترے سوائے |
نگاہِ لُطف و کرم ہو مجھ پر مجھے بھی اپنا بنا لیں آقا |
نئ نئ منزلوں کی خواہش میں اپنی منزل سے کٹ گیا ہوں |
رہے نگاہوں میں نوری جلوہ حجاب میرا ہٹا لیں آقا |
عجب تھا منظر عجب گھڑی تھی نگاہ روضے پہ جب پڑی تھی |
عتیق پر ہو کرم دوبارا مدینے اب پھر بلا لیں آقا |
معلومات