کس قدر اعلیٰ ہے یہ فضیلت حُسینؑ کی
عظمت بَنی ہے دین کی, عظمت حُسینؑ کی
سجدہ ہے زیرِ تیغ, تلاوت ہے بَر سِناں
بے مثل ہے شانِ عبادت حُسینؑ کی
تختِ یزید, تختِ اُمیہ کِدھر گیا؟
ہے آج بھی دِلوں پہ حکومت حُسینؑ کی
قرآن اور عترتِ احمدؐ جُدا نہیں
دیکھو زرا سِناں پہ تلاوت حُسینؑ کی
آنسو بَہا رہی ہے ہر اِک خلق آج تک
ایسی تھی درد ناک شَہادت حُسینؑ کی
وہ لوگ مطمئن ہیں قیامت کے روز بھی
جن کو میسر آئی حمایت حُسینؑ کی
مومن ستم کے آگے جُھکاتا نہیں ہے سر
یہ درس دے گئی ہے شَہادت حُسینؑ کی
جرات مقابلے کی کسی کو نہ ہوتی تھی
تمثیلِ مرتضیٰؑ تھی شجاعت حُسینؑ کی
شاہدؔ یہ پُل صراط پہ کام آئے گی تِرے
دل میں ہمیشہ رکھنا محبت حُسینؑ کی
شاہدؔ یہ پُل صراط پہ کام آئے گی، تِرے
دل میں رہے ہمیشہ محبت حُسینؑ کی
محمدشاہدؔعلی صابری

0
43