نصابی کتابیں ہیں فرضی کتابیں
مسائل کا حل ان میں کوئی نہیں ہے
مسائل ہیں بچوں کو درپیش جو بھی
انہیں ہی مسائل کا چرچا نہیں ہے
ہے فرضی مسائل کا ذکر ان میں ہر جا
حقیقی مسائل کا چرچا نہیں ہے
استادوں کے اپنے مسائل ہیں ہر جا
تو بچوں کا ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہے
یہ دنیا کدھر جا رہی ہے کہاں سے
ہمیں کچھ خبر کچھ بھی مسئلہ نہیں ہے
دیا کل جو تھا کام بچوں کو ہم نے
ہمیں آج اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے
رہے یاد ہم کو نہ کل کیا پڑھا تھا
ہے کل کیا پڑھانا یہ مسئلہ نہیں ہے
ہے بچہ پریشاں تو ہوتا رہے وہ
ہمیں اس سے کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے
ہمیں دینا ہے بچوں کو بس یہ سبق
مسائل سے ہم کو کوئی مسئلہ نہیں ہے

0
45