وہ معصوم سی صورت میری ہستی ہے |
اس میں میری ساری دنیا بستی ہے |
اپنے دل کو ہاتھ میں لے کر چلتا ہوں |
اس کے ہاتھ میں مہندی جب جب لگتی ہے |
اس کا لہجہ سب کے ساتھ ہی یکساں ہے |
میں خوش تھا کہ میرے سامنے ہنستی ہے |
میں آوارہ پاگل جیسا لڑکا ہوں |
مجھ پر آخر کیوں وہ اتنا مرتی ہے |
اس کے حسن کی بات نکالا مت کرنا |
اس کے ہاتھ کی چوڑی کتنی ججتی ہے |
اک دوجے کے بن جی پانا مشکل ہے |
اپنے گھر میں کہنے سے وہ ڈرتی ہے |
اور کسی کا تجھ کو نہ ہونے دوں گا |
تو اچھی بس میرے ساتھ ہی لگتی ہے |
جب میرا دل گھبرایا سا رہتا ہے |
خالد وہ بھی گھبرائی سے رہتی ہے |
معلومات