طاقت جس کا ہے انعام
بچوں چیز ہے وہ بادام
اس سے طاقت حاصل ہو
قوت میں وہ کامل ہو
چربی چکنے سےعاری
ساری چیزوں پر بھاری
اس میں خوب وٹامن ہے
جو صحت کے ضامن ہے
سرما کی مرغوب غذا
بن جائے سردی کی دوا
طاقت کا یہخزانہ ہے
جس کو صحت پانا ہے
آنکھ کے جیسے صورت ہے
اس کی سب کو ضرورت ہے
زیادہ بالکل نا کھانا
ورنہ پڑے گا پچھتانا
اس کی خاصیت ہے گرم
پانی سے ہوتا ہے نرم
چھلکا پر نا اتارو تم
یونہی اس کو کھالو تم
خشک ہے میوہ اس کا نام
اس کو کہتے ہیں بادام
اس سے ضیافت کرتے ہیں
اس کی تجارت کرتے ہیں

0
27