جان و دل جان و جگر جانِ وفا ہے اقصٰی |
صرف مسجد نہیں مولا کی رضا ہے اقصٰی |
دینِ وحدت کی تجلی کی ضیا ہے اقصٰی |
اہلِ قرآن کو اسرا کی ندا ہے اقصٰی |
گود میں تیرے رسولوں نے ولادت پائی |
شبِ اسرا میں محمد ﷺ کی دعا ہے اقصٰی |
اہل کذاب کرو فکر قیامت کے لیے |
بنتِ عمران کے پاکی کی صدا ہے اقصٰی |
ہونی ہے حضرتِ مہدی کی امامت تجھ میں |
ابنِ حیدر کے امامت کی ولا ہے اقصیٰ |
اے فلسطین تجھے اللہ سلامت رکھے |
تیرے دامن میں رسولوں کی دعا ہے اقصٰی |
جان کیا جان ہے اموال کرو اس پہ فدا |
ابنِ داؤد کی گلؔ پیاری عطا ہے اقصٰی |
معلومات