ایماں:
دُعا بارش کی کرنے جب
کھُلے میں گاؤں آتا ہے
وہ بچہ "ایماں" والا اک
بغل میں چھتری لاتا ہے
یقیں:
اُچھالیں گر ہوا میں تو
"یقیں" ہاتھوں پہ ہوتا ہے
بجائے رونے کے بچّہ
خوشی سے کھِلکھلاتا ہے
نفاق:
خُدا کی قسمیں کھاتا ہے
بہت ایماں جتاتا ہے
"مُنافق" ہوتا ہے جھوٹا
مُکر وعدے سے جاتا ہے
وہ پڑھتا ہے نمازیں بھی
بغل میں بُت چھُپاتا ہے
--------٭٭٭-------

95