عشقِ رسولِ پاک میں وہ زندگی ملی
جس کی تلاش تھی وہ ہی آسودگی ملی
نعتِ رسولِ پاک نے ایسا بدل دیا
میرے خیالوں کو۔ نئی پاکیزگی ملی
مختار کل کا جب کبھی بھی تذکرہ سنا
ایمان۔ کو مرے بڑی ہی تازگی ملی
مدحت نبی کی روز ہو تازہ کلام میں
اللہ کا شکر ہے مُجھے۔ یہ تشنگی ملی
سارے صحابہ پیارے مرے سر کا تاج ہیں
جن کو خدا کے یار سے وابستگی ملی
ہے معتبر بڑا ہی وہ اللہ نبی کے ہاں
جس کو عتیق خواجگی میں سادگی ملی

0
73