دائماً عشقِ نبی میں رہ گیا
تو خدا کے قرب ہی میں رہ گیا
نور کی وہ روشنی میں رہ گیا
جو نبی کی عاشقی میں رہ گیا
جو نبی کی شاعری میں رہ گیا
عاشقی کی چاشنی میں رہ گیا
نعت کی جو آگہی میں رہ گیا
اس کا دل پاکیزگی میں رہ گیا
دل ذکیؔ وہ بندگی میں رہ گیا
جو مدینے کی گلی میں رہ گیا

0
5