رہا دل میں سدا تیرا فسانہ
نہ بھولا مجھ سے وہ عہدِ پرانا
کبھی فرصت ملے تو سن کے جانا
مرے اجڑے ہوئے دل کا فسانہ
ترے غم نے سکھایا ضبط ورنہ
بہت آسان تھا آنسو بہانا
تری گلیوں سے اٹھ کر جائیں بھی تو
کہاں ڈھونڈے گا دل اب آستانہ
وفا کی دھوپ میں جلنا پڑے گا
نہیں آساں محبت کو نبھانا
چلے تیرِ ملامت ہر طرف سے
بنا جب سے محبت کا نشانہ
نہ کر عادلؔ کبھی شکوہ کسی سے
بدلتا ہی رہا ہے یہ زمانہ

0
3