| یار! ایسے پھول کا کیا بنے وکیل سے |
| جس کو رد کیا گیا، "ہونٹ" کی دلیل سے |
| شعبدے کی بات تھی اور میرے دوست لوگ |
| چاند لے کے آ گئے وہ بھی ایک جھیل سے |
| "عشق لا علاج ہے" ،آپ کے لباس میں |
| کون بات کر گیا آج یہ علیل سے؟ |
| طولِ ہجر دیکھ کر ایک بار ٹھان لی |
| بات مت کیا کریں وصل تجھ بخیل سے |
| قیس نے بھی فیس بک پہ یہ کور لگا دیا |
| دوستی کرے گا کون دشت کے کفیل سے |
| لوگ سانپ لائے تھے تھیلیوں میں اور ہم |
| غم پکڑ کے لے گئے ہجر کی فصیل سے |
معلومات