| زندگی کا وہ گر خسارہ ہے |
| پر مجھے زندگی سے پیارا ہے |
| تم تو بس دل کا رونا روتے ہو |
| میں نے خود کو وہاں پہ ہارا ہے |
| تو بتا چاند کو میں کیا بولوں |
| یہ بھہ تیرا ہی استعارہ ہے |
| اسے کہنا کہ مرگیا ہوں میں |
| یہ بھی کہنا کہ تم نے مارا ہے |
| کوئی پوچھے جو حال بسمل کا |
| کہنا پڑتا ہے بس گزارہ ہے |
معلومات