جسم کی قربت کے بعد اب
دل میں دوری ہو چکی ہے
تم بدن کو ڈھانپ لو ناں
عاشقی پوری ہو چکی ہے
تھی محبت غیر لازم
جو ضروری ہوچکی ہے
حکم ٹالے جائیں گے اب
جی حضوری ہو چکی ہے
نا مکمل ہو گیا مَیں
وہ ادھوری ہو چکی ہے
خاک در جاناں تو امجد
ہم کو چُوری ہو چکی ہے
امجدظفر میکلوڈگنج پاکستان

72