مزاحیہ غزل |
اکیلے اکیلے کھائے وہ مجھ کو زرا نہ دے |
یہی بددعا ہے گنجے کو ناخن خدا نہ دے |
مرے گھر کے سامنے ہی تو وہ رہتی تھی مگر |
مجھے خوف تھا کہ زوجہ کو کوئی بتا نہ دے |
بھری بزم میں تو آ گیا پھر سے کوئی بزرگ |
ابھی کوئی آ کے کرسی سے مجھ کو اٹھا نہ دے |
میں دوڑا تو پاؤں مرے گوبر سے بھر گئے |
یہ بھی مجھ کو ڈر کہ کتے کو پیچھے لگا نہ دے |
وہ تصویر مجھ سے تو نہیں بن پائی تھی سحر |
مجھے خوف تھا کہ مردہ کوئی مسکرا نہ دے |
شاعر زاہد سحر |
معلومات