جنوں میں تیرے میں گھر کا طواف کرتا ہوں
گناہ تیرے یہ کہہ دے معاف کرتا ہوں
تُو جانتا ہے کہ نادِم ہوں میں گناہوں پر
بہا کے اشک جو دل پاک صاف کرتا ہوں
میں ہر قدم پہ ترا شکر تیری حمد کروں
کہ اختیار یہ رستہ مَطاف کرتا ہوں
تری رضا مرا مقصودِ زندگی ہر دم
تُو روک دے جو میں اس کے خلاف کرتا ہوں
لباسِ تقوٰی مکملّ ہو وہ رفو کر دے
گناہ کر کے جو اس میں شِگاف کرتا ہوں
نگاہِ لطف تری کا ہوا ہوں میں طالب
اسی لئے ترے گھر کا طواف کرتا ہوں
قبول کر لے دعائیں تُو اپنے بندے کی
تجھے یہ عرض پکڑ کر غِلاف کرتا ہوں

0
18