| سب گھروں کی یہی کہانی ہے |
| باپ نوکر، ماں نوکرانی ہے |
| عشق؟ مجھ سے؟ کسی کو کیا ہو گا؟ |
| یہ فقط تیری بد گمانی ہے |
| آ کے بیٹھو، سنو، مِرے قصّے |
| ان میں پُر شور سی روانی ہے |
| ایک تم ہی نہیں ہو جلدی میں |
| زیست اپنی بھی ناگہانی ہے |
| میں نہیں اس قدر بڑا شاعر |
| جتنی دنیا ہوئی دِوانی ہے |
معلومات