| کون اس کجروی کے مجرم ہیں |
| سارے ہی بد روی کے مجرم ہیں |
| لاکھ الزام سر پہ آئے تو کیا |
| "ہم فقط دوستی کے مجرم ہیں" |
| گائے جن کے قصیدے جاتے ہیں |
| بیشتر دھاندلی کے مجرم ہیں |
| چہرے معصوم پرغضب ڈھائیں |
| مچ گئی کھلبلی کے مجرم ہیں |
| صلح کرنے چلے، گرفت ہوئی |
| بن گئے ثالثی کے مجرم ہیں |
| اپنی نااہلی سے ہی رسوا ہیں |
| خود ہی اس بے کسی کے مجرم ہیں |
| مسئلے اور بڑھ گئے ناصؔر |
| ٹھرے بھی خامشی کے مجرم ہیں |
معلومات