تمنا ہے مجھے قرآن سارا یاد ہو جائے
مری بر باد کھیتی یا خدا آباد ہو جائے
ہدایت کی میں رہ پاؤں سدا تیرے ہی گن گاؤں
اسیرِ نفس امارہ سے دل آزاد ہو جائے
مری دنیا کی ہر منزل مرا دل اور جگر یا رب
تلاوت کی حلاوت سے الہی شاد ہو جائے
بچا مجھ کو الہی راعنا کی علتے بد سے
رسول الله انظر نا صدا اب یاد ہو جائے
اطیع الله ہو تن میرا محمد کی غلامی میں
رہوں ثابت قدم اس پر مری امداد ہو جائے
لا وجد الله تواب الرحیم الله کو پائیں گے
رسول الله کے در جاؤ اگر جلاد ہو جائے
تری آیاتِ طیب کی تلاوت شوق ہو میرا
شہا عتیق کی منظور یہ فریاد ہو جائے

0
79