زمیں پہ لکھنا ابرو سحاب میں لکھنا
سوال پر مرے کچھ تو جواب میں لکھنا
جفا کے بدلے بھی ہر گز جفا نہیں کرنا
یہ وصف اب کے وفا کے نصاب میں لکھنا
بدونِ وحشت کچھ بھی نہ ہاتھ آئے گا
" کبھی نہ پڑھنا جو دل کی کتاب میں لکھنا"
تو اجر دیتا ہے نیت کے حسن پر مولا
گناہ گر نہ ہو تو پھر حساب میں لکھنا
گھڑی دعا کے ایجاب کی لگے اس دم
عریضہ دل سے عالی جناب میں لکھنا

0
34