میرے دادا حضور 1898 میں ہوئے پیدا |
اللہ نے ان پر ہمیشہ کیا کرم بہت زیادہ |
آپ کی 1918 میں ہوئی دُوسری شادی |
میری دادی دَسوندے خاں کی تھی شہزادی |
آپ تھے برٹش رائل آرمی میں نائب صوبیدار |
آپ کی شخصیت تھی انتہائی وَضع دار |
آپ نے سروس کی انتیس سال |
آپ کی ساری سروس رہی باکمال |
آپ 1947 میں آئے شیر پور سے گُجرات |
ہجرت میں انکے لئے سازگار رہے حالات |
آپ 1966 میں مِہسم سے آئے بارہ چک |
مجھے ہلکی سی یاد ہے ان کی جھلک |
جیسے ہی اللہ کی طرف سے مِلی اجازت |
آپ نے 1972 میں حاصل کی حج کی سعادت |
خاندان کو 1980 میں آپ کی جدائی کی ملی خبر |
اللہ اپنی رحمتوں، برکتوں سے منور کرے آپ کی قبر |
معلومات