خدمت خلق جو کیا کرتا
رب کی حاصل وہی رضا کرتا
ٹوٹ کے جو کوئی وفا کرتا
"کیوں مرے ساتھ وہ دغا کرتا"
مخلصانہ روش جو اپنائے
جان و دل قوم پر فدا کرتا
جور کی ظلمتیں مٹا کرتیں
جب لہو شمع میں جلا کرتا
جانشین شرف یابی ہے وہ
وقف مقصد پہ جو ہوا کرتا
زیست میں ہو شعور اعلی گر
جھیل کر رنج مسکرا کرتا
خوگر حق شعار ہو ناصؔر
بے جہت جزبوں کو فنا کرتا

0
21