سر اپنے دشمنوں کے قلم کر دیئے گئے
جو باقی بچ گئے تھے وہ خم کر دیئے گئے
جنگیں تو بزدلی سے ہی جیتی گئیں یہاں
قصے بہادری کے رقم کر دیئے گئے
کہتے ہیں پیار سے یہاں تبلیغ کی گئی
مندر جہاں ملے وہ حرم٭ کر دیئے گئے
دیسی ثقافتوں کو بھی کچلا گیا یہاں
ان کے کتاب خانے بھسم کر دیئے گئے
نسلی صفائیاں بھی بہت دیر تک چلیں
کافی تھے کانٹ چھانٹ کے کم کر دیئے گئے
______________________________________________
(٭لفظ 'حرم' صرف اور صرف قافیہ کی مناسبت سے استعمال کیا گیا ہے ۔ کسی تاریخی واقعے کا حوالہ دینے کے لیے نہیں ۔)

25