عطرِ گل جن کا پسینہ ان پہ ہوں لاکھوں سلام
وہ ہیں سلطانِ مدینہ ان پہ ہوں لاکھوں سلام
یارِ غارِ ثور ہیں جو جانثارِ مصطفی
یارِ سلطان مدینہ ان پہ ہوں لاکھوں سلام
وہ عمر فاروق جن کی ہیبت و ڈر دیکھ کر
کفر کا نکلا پسینہ ان پہ ہوں لاکھوں سلام
پیکرِ شرم و حیا عثمان پر ہوں رحمتیں
راحتِ شاہ مدینہ ان پہ ہوں لاکھوں سلام
شیرِ حق جو حیدرِ کرار دامادِ نبی
علم و حکمت کا خزینہ ان پہ ہوں لاکھوں سلام
مصطفی حسنین حیدر فاطمہ پر رحمتیں
پاک ہے سارا سفینہ ان پہ ہوں لاکھوں سلام
تیرے ہیں اصحاب سارے جنتی یا مصطفیٰ
تھاما سب نے تیرا زینہ ان پہ ہوں لاکھوں سلام
وہ امام الاولیاء غوثِ جلی ابنِ علی
وہ طریقت کا خرینہ ان پہ ہوں لاکھوں سلام
دورِ حاضر کا جو سلطاں پیر ہے عطار،وہ
عاشقِ شاہِ مدینہ ان پہ ہوں لاکھوں سلام
سارے نیکوں پاکوں پر عاجز دعا ہے ہو کرم
فضلِ سلطانِ مدینہ ان پہ ہو لاکھوں سلام

0
6