کوچہِ یار دیکھتا ہوں میاں |
اور ہر بار دیکھتا ہوں میاں |
جس پہ تصویر کوئی تھی ہی نہیں |
کیوں وہ دیوار دیکھتا ہوں میاں؟ |
تری آمد کا منتظر ہو کر |
راہ پُر خار دیکھتا ہوں میاں |
اب طبیعت کا کیا کرے کوئی؟ |
خود سے بیزار دیکھتا ہوں میاں |
ایک ہی شخص کو جہاں مانا |
ایک ہی یار دیکھتا ہوں میاں |
ہوکے بسمل کسی کی الفت میں |
کوئی غمخوار دیکھتا ہوں میاں |
معلومات