جب سے دل کا سپنا ٹوٹا |
روئے دھوئے سینہ کوٹا |
غم ہی غم ہیں ہر سو اب تو |
سکھ کا آنگن ہم سے چھوٹا |
نت وفا کی قسمیں دے کر |
مجھ کو ہر دم تم نے لوٹا |
عینی شاہد ہیں یہ سارے |
ڈالی ڈالی بوٹا بوٹا |
اس نے میرے دل سے کھیلا |
اب یہ مجھ پر بھانڈا پھوٹا |
خود کو میرا کہنے والے |
وعدہ تیرا نکلا جھوٹا |
معلومات