محبوب کی نگری میں عاشق جو پڑے دیکھے |
وہ عشق کی آتش میں واللہ سڑے دیکھے |
جذبات بھی آہیں بھی سانسیں بھی رکی دیکھیں |
اس کوچے میں دیوانے سمے ہی کھڑے دیکھے |
جچتی نہیں دنیا کبھی ان کی نگاہ میں |
آقا کے گداؤں کے کاسے تو بھرے دیکھے |
ہیں آج بھی نام انکے ہی ذندہ و تابندہ |
جو عشقِ حقیقی میں ذندہ ہی مرے دیکھے |
عاتیق محبت کے دریا میں لگا غوطہ |
دریائے محبت میں ڈوبے بھی ترے دیکھے |
معلومات