گھر جو سب کے پکے ہوتے
گرنے کے نا دھڑکے ہوتے
تم سے ہم بھی ملتے ہوتے
تم جو ہم کو ملتے ہوتے
کرتے ہم بھی ان سے شکوہ
وہ جو ہم پر مرتے ہوتے
ہم بھی ان سے جلتے کھل کر
وہ جو ہم سے جلتے ہوتے
ہم بھی دم ان کو ہی کرتے
وہ جو ہم پر کرتے ہوتے
ہم بھی ان کو سنتے دل سے
وہ جو ہم کو سنتے ہوتے
چال وہ بھی اچھی چلتے
گر وہ کچھ بھی چلتے ہوتے

0
43