گدھے اور ہاتھی میں دنگل ہے جاری
تماشا عجب دیکھتی دنیا ساری
تقاریر کرتے ہیں یہ پیاری پیاری
جو کرتی ہیں ووٹرز پر سحر طاری
ہے فنکار کوئی کوئی ہے کھلاڑی
حکومت بناتے ہیں یہ باری باری
جو ہارے وہ کرتا ہے خوب آہ و زاری
چناؤ کی کرتا ہے پھر سے تیاری
صدارت کے قابل نہیں کوئی ناری
ہمیشہ چناؤ میں عورت ہے ہاری

0
3