اس مکاں کے مکیں کا اشارہ سمجھ
کربلا کی " نہیں" کا اشارہ سمجھ
جانب ِ کربلا جا رہے ہیں حسین ع
دین کے جا نشیں کا اشارہ سمجھ
تجھ سے راضی رہے مالکِ کائنات
حر بہشت بریں کا اشارہ سمجھ
یعنی خطرے میں تھی آبروئے جہان
میری زخمی جبیں کا اشارہ سمجھ
پرچم ِ عشق کے سائے میں ہے بہشت
اس علم کے امیں کا اشارہ سمجھ
کربلا سے ہی بتنی ہے خاکِ شفا
معجزاتی زمیں کا اشارہ سمجھ
ارشد سراغ

0
104