| آگ سے تو سب ہی ڈرتے ہیں میاں |
| شمع پر پروانے مرتے ہیں میاں |
| مرد دلکش قوم کا غم خوار تھا |
| یہ تو فنکاری ہی کرتے ہیں میاں |
| عہد جو اس نے کیا پورا کیا |
| بات کر کے یہ مکرتے ہیں میاں |
| چند لمحے ڈوبنے میں عار کیا |
| جن میں دم ہو وہ ابھرتے ہیں میاں |
| ہے یہ امکاں لائیں مفلس انقلاب |
| مال و دولت والے ڈرتے ہیں میاں |
معلومات