زندگی ہے عشقِ احمد میں مچل جانے کا نام
خوش نصیبی ہے ترے قدموں سے جُڑ جانے کا نام
عشقِ سرور میں جو قربانی سے گھبراتا نہیں
حشر تک زندہ رہے گا اُس کے دیوانے کا نام
مصطفیٰ کے نام پر سب کچھ لُٹا دیتے ہیں جو
ہے وفاداری یہی اُن پر فدا ہونے کا نام
دینِ حق کی خدمتوں میں جو جفا سہتے رہیں
آخرت ہے، اے عتیق! اس کا صلہ پانے کا نام

0
5