نبی جی صاحبِ دردِ جہاں بن کر کے آۓ ہیں
وہ اپنے ساتھ رحمت اور برکت کو بھی لاۓ ہیں
ہزاروں انبیاء بھیجے گئے ہیں دہر میں لیکن
نبی سا مرتبہ کوئی بھی پیغمبر نہ پائے ہیں
محمد مصطفی صلّے علیٰ تشریف لاتے ہی
ترانہ ان کی آمد پر سبھی نے گنگناۓ ہیں
مثال انکی جلالت کی بھلا میں کیسے دو ں کہکر
وہ تو کنکر کو بھی اپنا دوانہ کر دکھاۓ ہیں
تڑپتے تھے سبھی انساں بلاءِ قحط سالی سے
مگر آقا کے آتے ہی سبھی نے مسکراۓ ہیں
نبی لشکر کو لے کر چلدۓ جب جانبِ خیبر
تو پھر آقا کے ڈر سے سارا خیبر تھرتھراۓ ہیں

0
49