تُجھ سے اتنا پیار کروں گا
اپنوں کو اغیار کروں گا
تیرے ساتھ رہوں گا ہر دم
ہر رستہ ہموار کروں گا
دِل کو کتنا چین مِلے گا
جب تیرا دیدار کروں گا
پُھولوں سے جیون کو یارو
آخر کیوں پُرخار کروں گا
یاد کروں گا تُجھ کو اکثر
غم سے دِل دو چار کروں گا
تُجھ سے کتنا پیار ہے مُجھ کو
شعروں میں اظہار کروں گا
میری پہلی چاہت تُو ہے
تُجھ سے ہی مَیں پیار کروں گا
مانی دُنیا جو بھی بولے
مَیں تیرا اعتبار کروں گا

0
124