| مجھے لیڈر بنا دو نا مجھے بھی بھوک لگتی ہے |
| مجھے افسر لگا دو نا مجھے بھی بھوک لگتی ہے |
| مجھے بھی پل بنانا ہے کوئی ٹھیکہ ہی دلوا دو |
| زرا ان سے ملا دو نا مجھے بھی بھوک لگتی ہے |
| مجھے بھی دور جانا ہے بہت بیمار رہتا ہوں |
| کوئی پرچی لکھا دو نا مجھے بھی بھوک لگتی ہے |
| مجھے بھی وعدے آتے ہیں جو ہوتے ہی نہیں پورے |
| کوئی وردی بتا دو نا مجھے بھی بھوک لگتی ہے |
| مرا وعدہ ہے یارو میں کبھی نا تنہا لوٹوں گا |
| جھجک میری ہٹا دو نا مجھے بھی بھوک لگتی ہے |
| ملازم ہو کوئی یارو یا کوئی پاپڑوں والا |
| ہنر مجھ کو سکھا دو نا مجھے بھی بھوک لگتی ہے |
معلومات