خوش بہت ہوں شکستِ ذات پہ آج
ہنس رہا ہوں میں بات بات پہ آج
بھول بیٹھا ہوں سب خساروں کو میں
ہاتھ اُس کا ہے میرے ہاتھ پہ آج
اس اداسی کو کر رہا ہوں میں دنگ
رقص کرکے غمِ حیات پہ آج
اڑ گئی نیند میری اور وہ شخص
رکھ گیا خواب میرے ہاتھ پہ آج
بلال احمد خان

0
50