ہجراں کے تماشے میں گزر جاتی ہیں راتیں |
آنکھوں میں اترتی ہیں، بکھر جاتی ہیں راتیں |
یادوں کی رفاقت سے چراغاں ہے دلوں میں |
سجتی ہیں، سنورتی ہیں، نکھر جاتی ہیں راتیں |
ہر شام جو ڈھلتی ہے دعاؤں کے اثر میں |
خاموشی کے پردے میں سنور جاتی ہیں راتیں |
چاہت کی تمنا میں میں عجب حال ہے اپنا |
آنکھوں میں گزرتی ہیں، ٹھہر جاتی ہیں راتیں |
ہر پھول کی آنکھوں میں ہے جگنو کی کہانی |
خوشبو کی طرح دل میں اتر جاتی ہیں راتیں |
سائے بھی مرے ساتھ پلٹتے ہیں اگر چہ |
پلکوں پہ ٹھہرتی ہیں، مکر جاتی ہیں راتیں |
خاموش دریچوں پہ سجاتی ہیں کئ خواب |
ہاتھوں کی لکیروں پہ بکھر جاتی ہیں راتیں |
معلومات