دلوں میں آج بھی اک اعتبار رہتا ہے
کسی کی یاد کا ابرِ بہار رہتا ہے
وہ دور ہو کے بھی دل سے جدا نہیں ہوتا
نگاہِ شوق میں اس کا دیار رہتا ہے
تمام عمر زمانے سے لڑ کے دیکھ لیا
محبتوں میں کہاں اختیار رہتا ہے
کبھی جو دل میں کسی کا چراغ جل جائے
ہوا کے ساتھ بھی اس کا وقار رہتا ہے
یہ اور بات کہ لب پر سکوت ہو طاری
نگاہِ شوق میں اک راز دار رہتا ہے
جو ایک پل بھی محبّت کا ہو نشہ طاری
تمام عمر اسی کا خمار رہتا ہے
نہ جانے کون سی نسبت ہے اس تعلق میں
ذرا ہو فاصلہ دل بے قرار رہتا ہے
کسی کے لمس کی خوشبو ہے ہر طرف بکھری
کہ خوشبو ؤں کا گلوں پر مدار رہتا ہے
جو اپنے آپ سے ملتے ہیں روبرو اب بھی
نظر میں عکس کوئی مستعار رہتا ہے
یہ کیا ہے عشق بھی طارِق کہ عمر بھر اکثر
ملے گا کوئی یہی انتظار رہتا ہے

0
8