خدا کی امانت ہیں بچے ہمارے
سلامت رہیں اس چمن کے ستارے
ادائیں نرالی وہ شیریں مقالی
سدا ہوں میسر یہ دلکش نظارے
شرارت سے انکی ملے دل کو راحت
اُداسی ہو جیسی خوشی میں سِدھارے
سوالات ان کے انوکھے نرالے
جوابات اَحسن ملیں ان کو سارے
کہانی سنا ئیں محبت بڑھائیں
دلوں میں اتر کر لگا ئیں کنارے
چھُپائیں نہ دل کی کوئی بات اپنی
سمجھ لیں نگاہوں کے ہم گر اشارے
نظر گہری ان پر سدا تم ہی رکھنا
شریعت کے احکام مانیں یہ سارے
عقائد ہوں پختہ عمل ہو شَگُفتہ
ہوں اخلاق اعلی تمہارے ہمارے
ہمیشہ رہے لطف زیرک اٹھاتا
خدا دن ہمارے سدا یوں گزارے

0
43