حسینؓ عشق مصطفیٰ حسینؓ عشقِ دین ہیں
حسینؓ حُسنِ مصطفیٰ کے معنوں میں حسین ہیں
حسینؓ عکسِ مصطفیٰ زمیں پہ تاج دار ہیں
جو شاہ ہیں جوانوں کے بہشت کے مکین ہیں
حسینؓ لختِ مصطفیٰ بحسینؓ ربطِ مصطفیٰ
حسینؓ دستِ مصطفیٰ عَلم کے جو امین ہیں
حسینؓ ہی ہیں داستان حق کے اس جہان کی
حسینؓ تاجِ مصطفیٰ علی کے جو نگین ہیں
دوام ہے جنہیں سدا مقامِ اختر و مکاں
وہ روپِ مصطفیٰ میں ڈھل کے نور کی جبین ہیں
ہے سوزِ مصطفیٰ چھپا حسینؓ کی صداؤں میں
حسینؓ طرزِ مصطفیٰ کی سوچ کا یقین ہیں

36