ڈھل گئی شام مگر یاد کا پنچھی نہ گیا |
دل کی دیوار کا ہر روز وہ دکھ سہتا ہے |
وعدہ کرتا ہے چلا جاؤں گا اور جاتا نہیں |
ایسا بھولا ہے وہ اڑنا کہ یہیں رہتا ہے |
مجھ کو لگتا ہے مرے دل میں مری رگ رگ میں |
تیری قربت کا نشہ بن کے لہو بہتا ہے |
دکھنے لگتے ہیں کئی رنگ مری آنکھوں میں |
جان دھیرے سے کوئی کان میں جب کہتا ہے |
معلومات