سدا یاد مجھ کو حرم میں رہا |
مدینہ نبی کا نبی دلربا |
درِ کعبہ میری جو نظروں میں تھا |
مگر آرزو تھی درِ مصطفیٰ |
گو آوازِ دل تھی مدینہ حسیں |
طوافوں میں گرداں مگر میں رہا |
کھلا راز مجھ پر جو دیکھا حجر |
یہ نسبت سے اس کو ہے درجہ ملا |
حسیں قبلہ دیکھا حسیں تھا حرم |
حسیں قبلہ دیکھا حسیں تھا حرم |
مگر آرزو تھی رُخِ جانِ ما |
جو دیکھا جبل میں وہ غارِ حرا |
بڑی دل کو بھائی منور جگہ |
جو محمود میں ہوں یہاں دیکھتا |
یہ سمجھوں دکھائیں نبی مصطفیٰ |
معلومات